Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین شاہ رکن عالم ڈویژن کا بڑا کٹھ

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین شاہ رکن عالم ڈویژن کے ڈویژنل و سب ڈویژنل عہدیدارن کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل سیکرٹری راناخضرحیات منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب صدر و سینئر وائس چیئرمین میپکو ملتان اور زونل چیئرمین ملتان سرکل چوہدری محمد خالد، ریجنل جوائنٹ سیکرٹری و زونل سیکرٹری جی۔ایس۔او چوہدری محمد یونس، وائس چیئرمین ملتان سرکل ملک بابر اعوان، سیکرٹری ملتان سرکل چوہدری محمد راشد یامین، جوائنٹ سیکرٹری ملتان سرکل ملک تنویر نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ڈویژن کے 24 عہدیدارن میں سے 16 عہدیدارن نے شرکت کی اور اپنے اپنے دفاتر کے مسائل بیان کئے۔

مرکزی نائب صدر و سینئر وائس چیئرمین میپکو ملتان اور زونل چیئرمین ملتان سرکل چوہدری محمد خالدنے تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔دیگر شرکاء میں ڈویژنل وائس چیئرمین سجاد حیدر، ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری عشرت علوی، ڈویژنل سیکرٹری شاہ رکن عالم خضر حیات، چیئرمین پیراں غائب سب ڈویژن مقصود، چیئرمین گلبرگ سب ڈویژن عاشق ڈوگر، چیئرمین نیو ملتان سب ڈویژن ساجد علوی،ساجد خالد، راجہ طاہر، ملک ارشد، رانا پرویز اختر، مظہر عباس، چوہدری طارق، ملک مظہر اٹھنگل، عادل ملک، محمد عمران، عبد الرشید لودھی، ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری کینٹ چوہدری محمد شفاقت، امیر علی (ریٹائرڈ) بھی موجود تھے۔

تمام عہدیداران نے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ ہم لیبر کے مسائل مل جل کر حل کروائیں گے۔ کسی بھی دوست کو مشکل پیش آتی ہے تو تمام دوست اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

آخر میں قائد خان خورشید احمد خان، عبدالطیف نظامانی اور الحاج رمضان اچکزئی کی یونین کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button