Breaking NewsSportsتازہ ترین
ونٹر لیگ: ترین ٹائٹنس نے الیوسف کلب وہاڑی کو 145رنز سے شکست دے دی سے ہرا دیا
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری ونٹر لیگ کے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل رائونڈ کے افتتاحی میچ میں ترین ٹائٹنس نے الیوسف کلب وہاڑی کو 145رنز سے ہرا دیا۔
ترین گرائونڈ لودہراں میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ترین ٹائٹنس نے مقررہ 35 اوررز میں 327رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا۔
صہیب بلال نے صرف 58گیندوں پر جارحانہ 82رنز۔شعیب نے 61 اور ہمایوں الطاف نے 60رنز بنائے۔ الیوسف کے وکٹ ٹیکرز میں سے شہباز شریف نے 3اور حسین حسن نے دو آؤٹ کیے ۔
جوابی بیٹنگ میں الیوسف کلب 182رنز بنا سکا۔
شہباز شریف نے 58رنز اور عدنان نے 43 رنز بنائے۔ترین ٹائٹنس کے کامیاب باؤلرز میں سے محمد صداقت اور ہمایوں الطاف نے تین 3اوٹ کیے۔


















