Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : تعلیمی اداروں کی شاہراہوں اور داخلی راستوں پر زیبرا کراسنگ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے تعلیمی اداروں کے طلباء کی حفاظت کیلئے منفرد اقدام کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی شاہراہوں اور داخلی راستوں پر زیبرا کراسنگ بنوادیں ہیں، جبکہ سکولز کے باہر ٹریکف کنٹرول کیلئے سائن بورڈز اور کیٹ آئیز بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شہر کے مخلتف سکولز کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روڈ سائن اور زیبرا کراسنگ کے سسٹم کا معائنہ کیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اساتذہ اور رضاکار طلباء کو بحفاظت روڈ کراس کرائینگے، جبکہ سکولز کے باہر ٹریفک پولیس خصوصی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کے منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button