Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور افانکا پاکستان کے درمیان معاہدہ طے

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سالانہ تقریب اور افانکا پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اداروں کے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سرہا , اور یونیورسٹی میں اس طرح کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ حلال مارکیٹ میں پاکستانی پروڈکٹس کے لیے ایک اہم تجارتی منڈی بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے حلال فوڈ مارکیٹ کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

سنٹر آف فوڈ سیفٹی اور غذائیت کے زیراہتمام حلال فوڈ کی تیاری کے حوالے سے طلبہ اور انڈسٹریز کے لوگوں کو تین اور چھ ماہ کے ڈپلومہ کورسز کروائے جائیں گے۔

ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے عالمی تناظر میں پاکستان کے لیے حلال فوڈ مارکیٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس ایم او یو میں ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان ، ڈاکٹر سخاوت علی اور ڈاکٹر توصیف سلطان کی مشترکہ کاوشوں پر انہیں شیلڈز سے نوازا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی گزشتہ روز ہونے والی تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی ، ڈاکٹر فقیر محمد انجم ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر، چوہدری ذوالفقار انجم ، وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی خان، وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف احمد رانا، وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر محبوب ، وائس چانسلر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز ، وائس چانسلر ڈاکٹر نویداحمد چوہدری کو شیلڈز پیش کی گئیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button