مظفر گڑھ پریمیئر لیگ میں ملتان بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ ٹیم کی کامیابی
ملتان(خصوصی رپورٹر)
آل پاکستان مظفر گڑھ پریمیئر لیگ میں ملتان بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے مرتصیج کرکٹ کلب چوک قریشی کو آٹھ وکٹوں سےہرادیا۔
مرتصیج کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 98رنز بناسکی۔ظاہر قریشی نے 33رنز بنائے۔
ملتان بہاولپور ریجن کی طرف سے محمد نعمان نے تین۔جبکہ محمد آصف۔محمد طارق اور آصف کچھی نے دو۔دو وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان بہاولپور ریجن نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مطلوب قریشی۔33.جبکہ زمان خان نے 21ناٹ آوٴٹ رنز بنائے۔دانیال نے دو وکٹ حاصل کیں۔مین آف دی میچ محمد نعمان قرار پائے۔
یونس وینس اور شوکت ایمپائرز جبکہ محمد عمر سکورر تھے۔
ملتان بہاولپور ریجن فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ خان گڑھ کرکٹ کلب خان گڑھ سے کھیلے گا۔
دریں اثناء ملتان ۔بہاولپورفزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر امیرالدین انصاری سیکرٹری پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور ریجینل کواڈینئیٹر محمد جمیل کامران نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم اسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلے گی۔


















