Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں سکول کونسلوں کوفعال کرنے کا حکم، ہیڈ ماسٹرز اپنی مرضی سے بجٹ کا استعمال نہیں کرسکیں گے

محکمہ سکولز نے سکول کونسل کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
سکول کونسل کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کروایا جائے گا، آئندہ جب بھی بجٹ کا استعمال کیا جائے گا تو اس سے قبل سکول کونسل کی منظوری لی جائے گی، احکامات کی خلاف ورزی پر سکول ہیڈ کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔
یادرہے کہ سکول کونسلز کے غیر فعال ہونے سے سکول سربراہان اپنی مرضی سے بجٹ کا استعمال کررہے تھے، جس میں کافی حد تک سکولوں کا بجٹ خورد برد کیے جانے کا امکان تھا۔


















