Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس کا کام 24 گھنٹے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مستعد رہنا ہے:جاوید اکبر

قائمقام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب جاوید اکبر ریاض نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں دفتری امور انجام دیئے ، اور افسران سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، افسران اور دفتری سٹاف معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام 24 گھنٹے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مستعد رہنا ہے ۔

عوام کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت نے بریفنگ دی۔

قائم مقام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب و ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے افسران کوشاں رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button