Breaking NewsSportsتازہ ترین
منی میراتھن ریس 31 مارچ کو ہوگی

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جناب ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کے جشن بہاراں فیسٹیول کے سلسلہ میں منی میراتھن ریس 31 مارچ کو منعقد ہوگی۔
اے سی ملتان صدر عامر افتخار ۔چیف کواڈینئٹر ملک غصنفر راں، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق یہ ریس شاہی عید گاہ سے براستہ فلائی اوور سپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوگی۔
اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کی رجسڑیشن کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔
منی میراتھن ریس میں شمولیت کے خواہشمند سپورٹس کمپلیکس ملتان اور ایم سی جی گراونڈ نواں شہر میں اپنی ایک تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔


















