پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : اولین سپورٹس اور غالب جمخانہ فائنل میں
پاک الیون کے زیر اہتمام پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی20 کے پہلے سیمی فائنل میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔
عزیر ممتاز۔60.عبدالرحمن مزمل۔53.عبداللٰلہ چاند۔38.رنز بنائے۔
خداداد جمخانہ کی طرف سے اشفاق نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔قیوم شہزاد نے 72اور فرحان خان نے 21رنز بنائے۔
اولین سپورٹس کی طرف سے خرم بٹ نے تین جبکہ عبداللٰلہ چاند نے دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔
اس طرح اولین سپورٹس خداداد جمخانہ کو 45رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔
دوسرے سیمی فائنل میں فالکن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 151رنز بنائے۔
سعید احمد۔37. ریحان علی۔27رنز بنائے۔غالب جمخانہ کی طرف سے احمد علی منظور نے چار جبکہ عرفات نیازی اور محمد اویس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے غالب جمخانہ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جنید اقبال۔48.ںسلطان خان۔44.وسیم اکرم 37 رنز بنائے۔
فالکن کلب کی طرف سے شہزاد۔عاطف اویس اور معاذ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد بلال اور مرسلین ایمپائرز تھے۔


















