احساس راشن رعایت پروگرام رجسٹریشن میں ملتان ڈویژن سر فہرست

ملک بھر میں ملتان ڈویژن نے ریکارڈ رجسٹریشن کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈویژنل انتظامیہ کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اعزاز اپنی ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز نے موثر حکمت عملی کے تحت 100 فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا۔
دکانداروں اور شہریوں کی قلیل مدت میں رجسٹریشن کرکے راشن پروگرام کا آغاز کیا۔
عوام کو ریلیف دینے کیلئے انتظامیہ ہر ٹاسک کو پورا کرے گی۔
ڈویژن میں ہر یونین کونسل میں کم از کم 20 کریانہ سٹورز رجسٹر کرنا تھے۔ ڈویژن کی 495 یونین کونسلوں میں 11668 کریانہ سٹور رجسٹر کئے گئے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں احساس راشن رعایت پروگرام جاری ہے۔
معاشرے کے نادار افراد کو سبسڈائزڈ ریٹ پر مخصوص اشیاءخوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
احساس راشن رجسٹریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کروائے۔ہر گھرانے سے ایک فرد راشن کیلئے رجسٹر ہوسکے گا۔ اہل فرد کی موبائل سم قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن عمل کے 4 ہفتوں میں 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا۔
کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ حکومت نے رجسٹرڈ کریانہ سٹورز کو سبسڈی دی ہے، حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔




















