Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ

صوبے بھر کی ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانےکا فیصلہ کرلیا گیا، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور نئی باڈی کے قیام تک ایڈمنسٹریٹر ہی ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز کے معاملات چلائیں گے۔

محکمہ بلدیات نے ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے اوپر ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی، تمام ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے اوپر چیئرمین کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں بحال ہونے والے بلدیاتی اداروں کے سپیشل آڈٹ کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا دورانیہ اب ختم ہو چکا ہے،ان بلدیاتی اداروں کا اب سپیشل آڈٹ ہوگا، یہ آڈٹ صوبائی لوکل فنڈ آڈٹ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button