Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 10گھنٹے بیٹنگ کرنیوالے پہلے ایشین بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بن گئے۔

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم نے 607 منٹ بیٹنگ کی اور 196 رنز بنائے،بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھی اننگز میں 643 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلنے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز 369 شعیب ملک نے کھیلی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button