تیسرا سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ : طارق کلب اور سروہ موٹر آئل کواٹر فائنل میں
سروہ آئل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ۔
طارق کلب کریسنٹ انڈر 19 کو جب کہ سروہ موٹر آئل زکریا کلب کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں پہنج گئی۔
پہلے میچ میں طارق کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے دانش نواب کے 66۔اور ہمایوں الطاف کے 54سکور کی بدولت سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔
کریسنٹ انڈر 19کی طرف سے مومن نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
کریسنٹ انڈرب19 ہدف کے تعاقب میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بناسکی۔ عالم زیب خان نے 46 اور حسیب ناظم نے 29رنز بنائے۔
طارق کلب کی طرف سے ہمایوں الطاف نے تین جبکہ محمد فاضل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ہمایوں الطاف مین آف دی میچ قرار پائے۔ طارق محمود اور وسیم شاہ ایمپائرز جبکہ محمد وسیم سکورر تھے۔
دوسرے میچ میں سروہ موٹر آئل نے پہلے کھیلتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 231رنز بنائے۔ وسیم اکرم 89۔سلطان خان نے 66رنز بنائے۔
زکریا کلب کی طرف سے عمر نے دو جبکہ وسیم بلوچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے زکریا کلب پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بناسکی۔ خالد نے 47۔وسیم نے 39رنز بنائے۔ عثمان شفیق۔ اور ارسلان حیدر نے دو ۔دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
مین آف دی میچ سلطان خان قرار پائے۔
آج پہلا کواٹر فائنل کریسنٹ کلب اور القادر جبکہ دوسرا سروہ موٹر آئل اور علی ثقلین کے درمیان کھیلا جائےگا۔


















