زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں من پسند امیدواروں کو ترقی دینے اور بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل

زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس ہفتے 19مارچ کو ہونے جارہا ہے ، جس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اس سلیکشن بورڈ میں کچھ فیصلے پہلے ہی کرلئے گئے ہیں، جس میں ایک مشہور کیس کی ٹیچثرکو اسسٹنٹ پروفیسر پر ترقی دینے کافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پروفیسر ڈین رانا ایاز کی بہو جس کو وزیر اعلیٰ کے قریب عزیز جہانزیب کو مسترد کرکے بھرتی کرایا گیا تھا، اب اس کو ترقی دی جارہی ہے ۔
اب اس کی پی ایچ ڈی کی ڈگری سامنے لائی گئی ہے، اور اس کو اے پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ۔
اسی طرح ایک ٹیچر کے خاوند کو بھرتی کرایا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ ابوبکر نامی امیدوار کو یقین دہانی کرادی گئی ہے ، جبکہ ایک امیدوار ڈاکٹر ساجد نواز کو نااہل کردیاگیا ہے، جس پرانہوں نے عدالت جانے کا عندیہ دیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے سلیکشن بورڈمیں معاملات فکس کرلئے گئے ج، س میں حقدار امیدواروں کا حق مارلیا جائے گا۔
اس بارے یونیورسٹی حکام کاکہنا ہے کہ یہ ساری باتیں قبل از وقت ہیں ، سلیکشن بورڈ میں جوامیدوار پرفارم کرے گا ، وہی بھرتی کیا جائے گا۔


















