بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ "پیغام پاکستان” سیمینار کا انعقاد

ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے شعبہ علوم اسلامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے ایک روزہ پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے سیمینار ہال میں کیا۔
اس سیمینار کا مقصد طلباء وطالبات کے ساتھ پیغام پاکستان کے قومی بیانیے کو شیئر کرنا اور اس سے روشناس کرانا تھا۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد مہمان خصوصی تھے۔
سیمینار سے شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خطاب کیا۔
سیمینار میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء نے اپنا کلچرل شو کا مظاہرہ بھی کیا۔
سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔


















