Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ووٹ ڈالنا ایک مقدس قومی فریضہ:الیکشن کمیشن کا ویمن یونیورسٹی میں سیمینار

ویمن یونیورسٹی میں الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا ، جس میں الیکشن کے حوالےسے لیکچرر دئے گئے ، سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر قمر رباب تھیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ ووٹ ڈالنا ایک مقدس قومی فریضہ ہے، یہ قوموں کے مستقبل کا تعین کرتا ہے ، اس کی اہمیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، ہرپاکستانی کو اس مقد س فریضہ کے حوالے سے معلومات ہونا ضروری ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان کا یہ احسن اقدام ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں اس بارے مہم چلارہے ہیں اور نئی نسل کو آگاہی دے رہے ہیں، جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ،صاف شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے جو انہیں اس قابل بناتا ہے کہ وہ کل کے لیڈروں کا انتخاب کر سکیں، اور بہت سے لوگ یہ سوچ کر ووٹ نہیں دیتے کہ ایک ووٹ سے تبدیلی نہیں آئے گی، لیکن درحقیقت یہ سچ نہیں ہے، کیونکہ انتخابی عمل ہمارے لیے حکومت کی پالیسیوں اور کام کی قبولیت یا انکار کا اظہار کرنے کا موقع دیتا ہے۔

سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

اس سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے تعاون سے کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد قراۃ العین فاطمہ،یجنل الیکشن کمیشن کمشنر ڈویژن ملتان ندیم قاسم،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹو ملتان جاوید اقبال ،لیکشن آفیسر ملتان محمد ارشد علی نے طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے اور دوران انتخابات ووٹر کے متحرک ہونے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔

ووٹر لسٹوں کی تیاری بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں ہونیوالی حلقہ بندی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے آزادانہ طور پر لڑنے والے امیدواران کی رجسٹریشن کا بتایا۔

ووٹر ایجوکیشن خصوصی طور پر خواتین ، خواجہ سرا ، معذور اور غربت سے پسے ہوئے طبقہ کے بارے میں بات کی۔

دوران سیشن آگاہی کتابچوں و دیگر شرکاء میں تقسیم کیاگیا۔

طالبات سے درخواست کی گئی کہ وہ بطور طالب علم اپنا کردار ادا کریں، اور اپنے حلقہ احباب میں موجود تمام لوگوں تک ووٹ کی اہمیت کا پیغام پہنچائیں۔

آخر میں طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کے سرٹیفیکیٹ دیے گئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button