Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم کی اسپیکرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانےکی ہدایت کردی۔

21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا جائے گا، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

21 مارچ کےاجلاس میں ہنگو سے پی ٹی آئی کے مرحوم ایم این اے خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی، 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کردیا جائےگا، 23 ،22 اور 24 مارچ کی اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی۔

25 مارچ کےقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر 25 ،26 اور 27 مارچ کو بحث کی جائےگی اور 28 مارچ کو اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائےگی۔

خیال رہےکہ 8 مارچ کو اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی جب کہ اس کے ساتھ ہی آئین کے آرٹیکل 54 تھری کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکی ریکوزیشن کے بعد آئین کے تحت اسپیکر 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

رولز کے مطابق اسمبلی میں قرارداد پیش ہونےکے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 دن سے قبل اور 7 دن کے بعد نہیں ہو سکتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button