واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر چونگی نمبر 9چوک پر کراؤن فیلیئرز کے واقعات کے بعد سے واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار ہے۔
متاثرہ علاقوں کو عارضی ریلیف دینے کے لئے جامع پلان تشکیل دے کر اس پر عملدرآمد شروع کروا دیا گیا ہے۔
بوسن روڈ پر پیٹرول پمپ سے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن تک کھدائی کرکے 12انچ قطر کی 750فٹ ایچ ڈی پی پائپ ڈیلیوری لائن بچھا کر روٹ کی بحالی کاکام بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا گیا ہے ۔
5 کیوسک کے پمپ کے ذریعے کراؤن فیلیئرز سے متاثرہ علاقوں کی نکاسی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے چونگی نمبر 9چوک پر ایمرجنسی کیمپ برائے کراؤن فیلیئرز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
سیوریج نارتھ ڈویژن اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کے افسران کو متاثرہ علاقوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا نے آفیسر ز کالونی میں نکاسی آب کی شکایت کا بھی نوٹس لیا ہے، اور سیوریج نارتھ ڈویژن کو عارضی ریلیف کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے اور اضافی پمپ نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ہے۔




















