Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی : سپورٹس گالا شروع ہوگیا

ایمرسن یونیورسٹی کا درجہ ملنے کےبعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے احکامات کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی کا پہلا سپورٹس گالا کا 18مارچ 2022ء سے ” ایمرسن سپورٹس ویک ” منایا جا رہا ہے۔

اس افتتاحی رنگا رنگ تقریبات کے مہمانِ خصوصی رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر میاں محمد نواز تھے ۔

ایمرسن سپورٹس ویک کی تمام تر ذمہ داری ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کے سپرد کی۔

پروفیسر ظفر خان شیروانی نے "ایمرسن سپورٹس ویک” کا باقاعدہ آغاز کراتے ہوئے بڑے خوبصورت انداز سے ملتان اور ملتان کی تہذیبی و ثقافتی انداز سے ڈھول کی تھاپ اور ڈھول کی گونج میں خٹک اور سرائیکی جھومر سے طلباء نے اپنے ثقافتی جھومر سے تقریب کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا۔

” ایمرسن سپورٹس ویک” کا آغاز رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر میاں محمد نواز صاحب ، پروفیسر مائدہ غفار اور پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

جن کے ساتھ ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی ، پروفیسر ڈاکٹر عدنان ، پروفیسر آفتاب خان خاکوانی ،پروفیسر شکیل صدیقی ،پروفیسر شفقت عباس، پروفیسر عاطف سہو، پروفیسر ملک محمد حسین ،پروفیسر محمد اشرف ملک ، پروفیسر عامر حفیظ ، پروفیسر ڈاکٹر سعید ناصر ، پروفیسر یاسر نسیم اور سردار احمد بھی ساتھ تھے۔

آج کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔جس میں شعُبہ انگریزی اور شعُبہ ایجوکیشن کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔
شعُبہ انگریزی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اورز میں 70 رنز بناِئے، جسے شعُبہ ایجوکیشن نے ایک وکٹ کے نقصان ہدف پورا کیا، اور یہ میچ شعُبہ ایجوکیشن نے جیت لیا۔

اسی طرح رسہ کشی کے مقابلہ بھی شعُبہ انگریزی اور شعُبہ ایجوکیشن کے درمیان ہوا، اور یہ مقابلہ بھی شعُبہ ایجوکیشن نے جیت لیا۔

اسی طرح کرکٹ اور رسہ کشی کا مقابلہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر کے درمیان ہوا ، جو دونوں مقابلے سیکنڈ ایئر نے جیت لیے۔

مزید سوموار کے روز کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے شعُبہ اُردو , شعُبہ شماریات، شعُبہ آئی۔ٹی اور شعُبہ بی۔بی۔اے کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

آج کی اس سپورٹس گلالا ویک کے افتتاحی تقریب میں طلباو طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button