Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نے منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی، ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی اور کہا ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس کا احوال سامنے آگیا ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی ،بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کوہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ ہو۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنابھی پیسہ لگا لیں،ان کا مقابلہ کروں گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو ضمیرفروش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھا ہوا ضمیر فروش بےنقاب ہو گئے، اپوزیشن کی چال کے باوجود عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

ترجمانوں نے وزیراعظم عمران خان سے نمبر گیم پر مختلف سوالات کیے تو وزیراعظم نے کہا تھا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا چاہے کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button