Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے سکولوں کی درجہ بندی کرنے کافیصلہ کرلیا، نمایاں پوزیشن والے سکولوں کو انعامات دیے جائیں گے

پیف حکام نے کاکردگی کے بنیاد پر سکولوں کی درجہ بندی کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جس میں نتائج کی بنیاد پر سکولوں کو پوائنٹس دئے جائیں گے ، جبکہ فزیکل انفرسٹکچر کےلئے بھی نمبر رکھے گئے ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق نتائج، مانٹرنگ ، اساتذہ کی کوالیفیکشن ، شکایات کو دور کرنے کی شرح اور انفراسٹکچر کے کل 100 نمبر ہوں 90فیصد نمبروں والے سکولوں کو اے پلس کا درجہ دیا جائے گا ، جبکہ نیچے والے سکولوں کو اے ، بی ، سی درجہ دیا جائے گا۔
فرسٹ کو گولڈ میڈل اور تین لاکھ روپے ، سکینڈ کو سلور میڈل اور دو لاکھ روپے ، تھرڈ کو براونز میڈل اور ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔


















