Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ملتان سٹیڈیم کا دورہ

چیئرمین سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ محمد انیس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے پاکستان ون ڈے کپ میں شریک سدرن پنجاب ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا ، آئندہ کے میچز بارے تیاریوں کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت اور فول پروف حکمت عملی کے ذریعے کامیابی ضرور ملتی ہے ۔

اس موقع پر سدرن پنجاب کرکٹ کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہر کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتا ہے۔

بعد ازاں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ میں چیئرمین خواجہ محمد انیس نے CEO سدرن پنجاب کرکٹ ڈاکٹر محمد عبدالصبور اور ہیڈ کوچ شاہد انور کے ہمراہ ایک غیر رسمی اجلاس میں مستقبل کے کرکٹ پلان بارے مشاورت کی ۔

جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انڈر 13۔16اور انڈر 19ایج گروپ سمیت ہر گرلز و بوائز کیٹیگری میں ٹیلنٹ کی تلاش اور پروموشن کو یقینی بنایا جائے گا، اور ایسا ٹیلنٹ تیار کیا جائے گا کہ جو خطے کا نام پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button