Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب پولیس اور مختیار اے شیخ ہسپتال ملتان انتظامیہ کے مابین معاہدہ

جنوبی پنجاب پولیس اور مختیار اے شیخ ہسپتال ملتان انتظامیہ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا معاہدہ کے تحت مختیار اے شیخ ہسپتال میں پولیس جوانوں اور اہلکاروں کو علاج و معالجہ میں خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔ جبکہ شہداء پولیس کے اہل خانہ کی کو بلا معاوضہ جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیگی ۔

تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اؤر چیئرمین مختیار اے شیخ ہسپتال فیصل مختیار سی سی او عرفان خان نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ چیف فنانشل آفیسر مختیار اے شیخ ہسپتال عمر فاروق نعیم خان اور شاہد فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مرکزی حیثیت رکھتی ہیں پولیس فورس جرائم سمیت ہر محاذ پر فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ان کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کے لیے ان کے اہلخانہ کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے، اس ضمن میں اس خطے کے بہترین ہسپتال مختیار اے شیخ ہسپتال کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کہ انتہائی معقول نرخوں پر جنوبی پنجاب پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کریگا۔

اس معاہدے کے تحت آؤٹ ڈور میں علاج و معالجے پر 30٪ رعایت ،انڈور ٹریٹمنٹ،فزیو تھراپی اور ایمرجنسی روم پر ٪30 جبکہ ریڈیالوجی آور لیبارٹری کے ٹیسٹوں پر 35٪رعائت دی جائے گی اس طرح ہسپتال کی فارمیسی پر ادویات میں 15٪ نرخوں میں کمی فراہم کی جائیگی جبکہ شہداء پولیس کی بیواؤں کو 100٪ رعایت کے ساتھ انڈور ٹریٹمنٹ بلا معاوضہ فراہم کی جائیگی ہسپتال متذکرہ میں غیر ملکی ڈاکٹر جدید آپریشن تھیٹر اور 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت بھی موجود ہے جس سے پولیس کا ہر جوان خدانخواستہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رجوع کر سکتا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار مزید مثالی سہولیات کے حقدار ہیں اس حوالے سے ان کے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑے تعلیمی اداروں سے بھی معاہدے کئے جا رہے ہیں جہاں ہر سپاہی کا بچہ معقول فیس میں تعلیم حاصل کر سکے گا ۔

اس موقع پر چیئرمین مختیار اے شیخ ہسپتال فیصل مختیار اور سی ای او عرفان خان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کو اپنے ہسپتال کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی بعد ازاں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے مختیار اے شیخ ہسپتال کے سی ای او عرفان خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button