ملتان ویسٹ میجمنٹ میں کارکردگی جانچنے کاعمل شروع

ملتان:ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کارکردگی جانچنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، اور اس سلسلے میں کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے ورکرز اور انتظامیہ کے لئے روڈ میپ جاری کردیا ہے۔
کمپنی کے آپریشنل منیجرز اور اور فیلڈ سپروائزر سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ جس آفیسر یا ورکر کی کارکردگی دئے گئے روڈ میپ کے مطابق نہیں ہوگی ، اسے کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی سٹاف کی کارکردگی کی ہفتہ وار ورک شیٹ تیار کی جائے تاکہ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ ہیلپ لائن1139 پر آنیوالی شکایات کا بھی فورا” ازالہ کیا جائے،اس عمل سے کمپلینٹ سنٹر اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا پتہ چل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری اور شہریوں کو کمپنی سے بہت توقعات وابستہ ہیں،کمپنی کے ہر ورکر کو عوام کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔




















