Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا ملتان : رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی پلان تیار

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کے حکم پر رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

اس سال رمضان المبارک میں فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے صبح کے اوقات معمول کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ سکینڈ شفٹ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دوپہر (2) بجے تا رات(9) بجے تک سیوریج اوور فلو اور واٹر سپلائی لیکج کی روک تھام کے لئے سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔

سیوریج اور واٹر سپلائی ڈویژنوں سے سپیشل ٹیموں کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر بھی طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے شعبہ واٹر سپلائی کو رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات اضافی پانی کی فراہمی اور واسا کے زیر انتظام (65) واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی اور ان کی خصوصی صفائی کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

دریں اثناء گذشتہ روز ایم ڈی واسا کو گھنٹہ گھر چوک پر سیوریج لائن کی مسلسل بندش کو دور کیے جانے کی کوششوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن کے مطابق سیوریج لائن کی صفائی اور ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر سے (50) فیصد تک ریلیف ملا ہے ، انشاء اللہ نکاسی آب کا سلسلہ جلد مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا ۔

سیوریج نارتھ ڈویژن کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9چوک پر عید گاہ سے کچہری چوک کی طرف بائیں جانب کے راستے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ، جبکہ چونگی نمبر 9چوک فلائی اوور کے نیچے راستے کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button