Breaking NewsSportsتازہ ترین
تیسرا سروہ آئل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ:طارق کلب کی کریسنٹ کلب کو تین وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں رسائی
سروہ موٹر آئل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں طارق کلب نے کریسنٹ کلب ملتان کو تین وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ اولین سپورٹس سے ہوگا۔
کریسنٹ کلب پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی۔
محمد احمد نے 31اور مدثر گیلانی نے 21رنز بنائے۔ طارق کلب کی طرف سے ابرار احمد 3۔جبکہ ہمایوں الطاف اور فیضان ظفر نے دو۔ دو۔ کھلاڑی آؤٹ کیے۔
بعد میں کھیلتے ہوئے طارق کلب نے مطلوبہ ہدف سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فیضان ظفر۔ 52۔علی قریشی ۔31رنز بناکر نمایاں رہے۔
کریسنٹ کلب کی طرف سے صہیب مقصود اور محمد شعیب نے دو۔ دو۔ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
مین آف دی میچ فیضان ظفر قرار پائے۔
عبدالروف اور محمد آصف ایمپائرز تھے۔


















