بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن، ریکوری ٹیم پر تشدد

میپکوحاصل پور اور چشتیاں ڈویژنوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن، ریکوری ٹیم پر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، کارسرکارمیں مداخلت اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروادئیے گئے۔
ایس ڈی او میپکو خیرپورٹامیوالی سب ڈویژن حاصل پور رحمت اللہ شاہ کے مطابق لائن سپریٹنڈنٹ Iمحمد آصف،لائن سپریٹنڈنٹ IIمبشر رحیم، لائن مین IIمحمد سلیم اور شمس الدین پر مشتمل ٹیم 445830روپے وصول کرنے کے لئے میٹراکاؤنٹ نمبر 36-15453-0017935بنام عبدالکریم کے پاس گئی تو وہاں اکاؤنٹ نمبر 29-15453-0536945 بنام نذیراحمد کے ٹیوب ویل سے فصل سیراب کی جارہی ہے۔
ٹیم نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹیوب ویل کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو 40,50 افراد للکارتے ہوئے آگئے اور ٹیم سے گھتم گھتا ہوگئے۔ ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹیم پر تشدد کیااور موبائل و نقدی چھین لی۔
ایس ڈی اوکی مدعیت میں میپکو ٹیم پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروادیاگیا۔
دوسری جانب ایکسین میپکو چشتیاں ڈویژن طارق عزیز میمن کی سربراہی میں ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن چشتیاں کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ Iخالد حسن، میٹرریڈر خالد شاہ اور ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے چک 109-F اضافی بستی تحصیل چشتیاں میٹراکاؤنٹ نمبر 29-15831-1041001بنام چیئرمین یوزرکمیٹی زیر استعمال ٹھیکیدار عبدالغفور چیک کیا تو تھری فیز میٹرکے ٹرمینل میں لوپ لگاکر بجلی چوری کرکے واٹر سپلائی اور دو دکانوں میں بجلی استعمال کی جارہی تھی۔
ایس ڈی او نے بجلی چوری کرنے پر 315000روپے جرمانہ عائد کیاہے اور تھانہ صدر چشتیاں میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی ہے۔


















