Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو سنگل کریکولم سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے اساتذہ سے سنگل نیشنل کریکولم ( ایس این سی ) ٹریننگ سرٹیفیکٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایسے پی ایس ٹی اساتذہ جہنوں نے ایس این سی ٹریننگ مکمل کرلی ہے، وہ اپنے ٹریننگ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ۔
جنہوں نے ابھی حاصل نہیں کئے وہ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔
ایسے اساتذہ جنہوں نے ٹریننگ نہیں لی، وہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے تاکے ان کی ٹریننگ شروع کی جاسکے ۔
واضح رہے کہ ایس این سی کو مرحلہ وار ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں اگست 2021 میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے یکساں نصاب متعارف کرایا گیا تھا۔
اسے اس سال اگست میں چھٹی سے آٹھویں جبکہ 2023 میں نویں سے بارہویں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


















