انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا سبب بننے والے پولیس افسران قابل مواخذہ ہیں۔جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے اردل روم میں برخاست شدہ سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
اردل روم کے دوران اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران لوگوں کو فوری انصاف فراہم کریں، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے یاطمع نفسانی کی خاطر معاملات کو الجھانے والے پولیس افسران قابل مواخذہ ہیں ، اور ان کو محکمے سے برخاستگی یا دیگر سزاؤں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی فرض شناسی اور دیانت داری سے انجام دیں ، صرف اور صرف میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اردل روم میں جن پولیس افسران وملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں ڈی ایس پی کینٹ ملتان سلیم اختر اور ڈی ایس پی وہاڑی روبینہ عباس کی جواب طلبی داخل دفتر ،جبکہ ڈی ایس پی ممتازآباد محمد حفیظ کی جواب طلبی پر وارننگ جاری کی ۔
سابقہ سب انسپکٹر فیصل علی ملتان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز کی اپیلیں برخلاف برخاستگی پر دوبارہ انکوائری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کو حکم دیا۔
سب انسپکٹرنیک محمد وہاڑی اور محمد امین خانیوال کی جواب طلبی داخل دفتر، سب انسپکٹر غلام مصطفی خانیوال کی اپیل برخلاف تنزلی تنخواہ دو درجے کو ایک سال میں تبدیل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر منصور لودہراں کی اپیل برخلاف سزا جرمانہ دو ہزار میرٹ پر ہونے پر منظور اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی
اسسٹنٹ سب انسپکٹرحقنوازوہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 01سال کو جرمانہ 01ہزارمیں تبدیل، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد اختر خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی 01سال کو جرمانہ تین ہزار میں تبدیل،اسسٹنٹ سب انسپکٹرنصراللہ لودہراں کی اپیل برخلاف روکے جانے تنخواہ تین درجے کو جرمانہ پانچ ہزار میں تبدیل،اسسٹنٹ سب انسپکٹرشاہد نذیر لودہراں کی اپیل برخلاف سزا تنزلی عہدہ ہیڈکنسٹیبل کو سروس ضبطگی 01سال میں تبدیل،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد افضل خانیوال کی سزاروکے جانے ترقی 01سال کوجرمانہ پانچ ہزار میں تبدیل،ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرطارق فہیم خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی چھ ماہ کو سزا سنشور میں تبدیل کی۔
سابقہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرغلام عباس لودہراں کی اپیل برخلاف جبری ریٹائرمنٹ میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، ہیڈ کنسٹیبل محمد سکندر خانیوال کی سزا سروس ضبطگی چھ ماہ کو جرمانہ دو ہزار میں تبدیل،ہیڈکنسٹیبل محمد ثاقب خانیوال کی سز ا برخلاف سروس ضبطگی کو سزا سنشورمیں تبدیل،ہیڈکنسٹیبل محمد اظہر خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی 01سال میرٹ پر ہونے پر منظور،ہیڈکنسٹیبل محمدرفیق خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 01 سال کوسزا سنشورمیں تبدیل،سابقہ کنسٹیبل وقار یونس کی اپیل برخلاف ڈسمس فرام سروس میرٹ پر نہ ہونے پرخارج، کنسٹیبل محمد عامرملتان کی اپیل برخلاف سزا سروس ضبطگی چھ ماہ کو سنشورمیں تبدیل، کنسٹیبل فخرامام لودہرں کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی ایک سال کو جرمانہ پانچ ہزار میں تبدیل کیا گیا۔


















