سی ای او ویسٹ مینجمنٹ گلی محلوں میں پہنچ گئے

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے کمپنی ہیلپ لائن1139 بارے آگاہی کے لئے گزشتہ روز منفرد مشق کا مظاہرہ کیا۔
محمد فاروق ڈوگر نے حسن پروانہ کالونی کے اچانک دورے کے موقع پر مختلف گھروں پر دستک دی، اور شہریوں سے صفائی بارے دریافت کیا۔
محمد فاروق ڈوگر نے انہیں صفائی بارے شکایت کے لئے ہیلپ کی سہولت سے آگاہ کیا، اور ہیلپ لائن پر شکایت کرنے کی حقیقی مشق کا مظاہرہ بھی کیا۔
انہون نے پہلے علاقے کے سینٹری سپروائزر کو فون کرکے موقع پر طلب کیا، اور اس کے بعد اپنا تعارف کروائے بغیر شہریوں اور سپروائزر کی موجودگی میں ہیلپ لائن1139 پر صفائی کی شکایت کی۔
اگلے ہی لمحے شکایات سیل سے موقع پر موجود سپروائزرکے موبائل پر کال موصول ہوئی اور اسے صفائی بارے شکایت کا فوری ازالہ کرنے کے لئے آگاہ کیا گیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے ہیلپ لائن پر شکایت کے ازالے کے تیز ترین ریسپانس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
محمد فاروق ڈوگرنے کمپنی آفس آمد کے موقع پر شکایات سیل کا دورہ کیا، اور فوری ریسپانس دینے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار عبدالمعید کو شاباش دی۔




















