Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے اسامی دوبارہ سے مشتہر کرنے کافیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کےلئے نئی سرچ کمیٹی قائم کردی ، جس کے سربراہ نسٹ کے ریکٹر لیفٹینٹ جنرل(ر) جاوید محمود بخاری ہوں گے، جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین (اکنامسٹ ) سید طاہر شہباز (سابق بیوروکریٹ) چیئرپرسن پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب ، سیکرٹری ایچ ای ڈی شامل ہوں گے۔

دریں اثنا ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے اسامی دوبارہ مشتہر کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

نئی سرچ کمیٹی جلدا س کا اشتہار جاری کرے گی ۔

واضح رہے کہ سرگودھا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایمرسن کے وائس چانسلر کےلئے ہونے والے انٹرویو بارے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button