Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اہل فلسطین اور حماس کے مسلسل جدوجہد اور قربانیوں سے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پڑے : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان ہونے پر اہل فلسطین جشن منا رہے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ جہاں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی تھی وہیں اہل فلسطین کی کامیابی کو بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے آج کا دن یوم الفتح کے طور پر منائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ نے آج پھر اپنے آپ کو دہرایا ہے ازل سے تاابد معرکہ حق و باطل برپا رہے گا ہمیشہ فتح اہل حق کی ہوگی اور یہ جنگ یاکشمکش مادی اور عسکری طاقت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ ایمان و توکل اور حکمت اور صبر کے ہتھیاروں سے لڑی اور جیتی جاتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button