Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑنے والے پھر سیاست چمکا رہے ہیں:کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی ممبر نیشنل کونسل و جنوبی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ زاتی مفادات کی سیاست کی ، اور عوام کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ۔

آج بھی وہی لوگ سیاسی دکانداری چمکار رہے ہیں جنہوں نے کرپشن و لوٹ مار کی سیاست کو فروغ دیا ۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور دیگر اکابرین کی قیام پاکستان کی جدوجہد کے نتیجے میں تئیس مارچ 1940کو قرار داد پاکستان منظور ہو ئی۔

پی ایس پی کے قائدین مصطفی کمال، انیس قائم خانی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام، سلامتی کے لئے حقیقی معنوں میں بانی پاکستان اور دیگر اکابرین کے نقش قدم پر دن رات کوشاں ہیں۔

جس کی مثال قائد مصطفی کمال کی کراچی میں مختصر سے وقت میں کراچی کو روشنیوں کی طرف لانا ہے ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بھی پارٹی کارکنان ان کی جدوجہد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے چھٹے یوم تاسیس اور قرار داد پاکستان کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، جس میں شیخ مسعود قریشی،ساجد علی شیخ، احمد علی قریشی،محمد شاہد، میاں مبشر، محمد اشفاق، محمد شعیب مسٹر پنجاب بھی موجود تھے۔

کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ جس طرح اپر پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جاتے ہیں ۔

آج ہمیں اس بات کا بھی تجدید عہد کرنا چاہیئے کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی معنوں میں کردار ادا کیاجائے، اور برابر ی کی بنیاد پر اے ڈی پی خرچ کیاجائے تاکہ محروم طبقات میں احساس محرومی نہ پایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button