Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : زرعی یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) تھے ۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد تلاوت اور نعت پڑھی گئی اور دعا سے امید کی روشنی پیدا کی گئی ۔

تقریب میں طلباء نے ملی نغموں سے حاضرین کے دل گرمائے ۔جامعہ زرعیہ ملتان کے مختلف کلبز نے اس تقریب میں پیغام کے حوالے سے ایک ڈرامہ پیش کیا ۔

جس سے حاضرین کے لیے بصارت سے بصیرت کا سبق تھا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم رنگ و نسل کے فرق سے بالاتر ہوکر اس عظیم ملک کے بارے میں سوچیں ۔

جو ہمارے لئے ایک نعمت ہے ۔اور مزید طلباء کو شمع کی صورت بننے کی تلقین کی ملت اسلامیہ بننے کے لئے مل کر چلنے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔یہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاریخ اور قرارداد پاکستان سے سبق لینے کی ضرورت ہے، آئیے عہد کریں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر زرعی جامعہ ملتان کی پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور ڈریم گارڈن ملتان کی انتظامیہ نے مل کر بچوں اور کمیونٹی ممبرز سے 200 سے زائد پودے لگوائے تقریب کے آخر میں اسکاؤٹس کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقیوم ڈاکٹر آصف شہزاد ڈاکٹر مقرب علی ڈاکٹر عمار مطلوب ڈاکٹر عثمان جمشید میجر صفدر حسین سمیت دیگر فیکلٹی و اسٹاف ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button