Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں ڈرائنگ کا مضمون نظر انداز، ڈی پی آئی نے نوٹس لے لیا

سرکاری سکولوں میں پہلے ڈرائنگ اور دیگر آپشنل مضامین پڑھانے جاتے تھے، مگر اب ان مضامین کو نظر انداز کردیاگیا ہے ،جس کا نوٹس ڈی پی آئی سکینڈری جنوبی پنجاب نے لےلیا۔

جس کے بعد انہوں نے مراسلہ جاری کردیاکہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ڈرائنگ کا مضمون نظر انداز کیا جارہا ہے ، جبکہ اس مضمون کے اساتذہ ای ایس ٹی (ڈرائنگ ماسٹر) بھی موجود ہیں، اور ان اساتذہ سے دوسرے مضامین پڑھانے کا کام لیاجارہا ہے، جو سراسر خلاف قانون ہے ۔

ڈرائنگ کا مضمون مستقبل میں طلبا کے بہت کام آتاہے خصوصا انجینئرنگ ، میڈیکل اور فائن آرٹس میں پڑھنے کےلئے یہ مضمون کلیدی کردار ادا کرتا ہے ، اس لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کا ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈرائنگ ماسٹر سے دوسرے مضامین پڑھانے کا سلسلہ بند کریں، اور اس مضمون کا اپنے ٹائم ٹیبل میں جگہ دیں۔

ایک ہفتے کے اندر اپنے اپنے ٹائم ٹیبل کو درست کرکے اور اس پر عملدرآمد کرکے رپورٹ ارسال کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button