Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں کی میپکو چیف سے ملاقات، پھول پیش کئے

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے عہدیداران کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینیئر مہر اللّہ یار بھروانہ سے ملاقات کی۔
انہیں جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی پانے پر گلدستے کے ہمراہ مبارک باد پیش کی۔

ریجنل چیئرمین نے سب سے پہلے ڈیتھ کوٹہ ملازمین کو مستقل اور گزشتہ سال کی آئی ھوئی درخواستوں پر اپائنٹمنٹ لیٹر کے اجراء بپر پر تاخیر کے حوالے سے بات ہوئی،جس پر سی او میپکو نے کہا کہ اگلے ہفتے میں ہم ملازمین کے بچوں کے آفر آف اپائنمنٹ جاری کریں گے۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین نے لائن سٹاف کے یونیفارم کی بناوٹ اور کپڑے کی کوالٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا، اور یونیفارم کی بناوٹ میں درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔

جس پر چیف ایگزیکٹو میپکو نے کہا کہ سرکل لیول پر یونیفارم کی سلائی اور اس کی بہترین کوالٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلائی کروائی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ آپ مزید محنت اور قوت کے ساتھ ریکوری کے اہداف کو پورا کیجیے۔ہم ملازمین کو بونس دیں گے۔

گفتگو کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین نے کہا لیبر کے لیے بھی آسان شرائط پر ٹرانسپورٹ پالیسی کا اجراء کیا جائے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ میپکو اتھارٹی یونین اور لیبر کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہوئے ہیں، اور مستقبل میں بھی ہم اسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کمپنی کی ترقی اور بہتری کے لیے مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں چیف انجینئر خالد نذیر،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی بھی موجود تھے۔

عہدیداران کے وفد میں ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد،ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ، ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،حاجی الطاف مہار، سید عاطف زیدی،شیخ شہباز علی،رانا سلیم تاج،مظہر عباس سیال،شباب خان ان کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button