Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نادار افراد کیلئے ایک اور احساس دستر خوان کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نادار افراد کیلئے ایک اور احساس دستر خوان کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع کونسل میں تیسرا احساس دستر خوان قائم کردیا گیا ہے ، جہاں روزانہ بلامعاوضہ رات کو مستحق افراد کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی حکام کے ہمراہ دستر خوان کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کونسل دستر خوان سے رات کا کھانا بلامعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ایم ڈی اے چوک اور جنرل بس سٹینڈ کے دستر خوان بھی مکمل فعال ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تینوں احساس دستر خوان سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں دستر خوان سے سحر و افطار بھی فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button