انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے نئے ایس او پیز جاری

سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانٹرنگ سخت کردی گئی ، روزانہ کی بنیاد پر تصاویر بنا کرارسال کی جائیں گی، جعلی تصاویر بھیجنے پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ذمے دار ہوگا ۔
اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت خصوصی سیکرٹری نے کی۔
جس میں فیصلہ کیاگیا کہ سکولوں کو ڈینگی سے فری کرنے کےلئے سکولوں کے ایریا میں صفائی رکھی جائے گی، ڈینگی کے حوالے سے بینر لگائے جائیں گے سکولوں میں نمایاں جگہوں پر ہینڈیز آیزاں کی جائیں گی ، جھاڑیوں کو صاف کیا جائے گا، سکولوں میں آدھی بازوں کی قمیض پہننے کی ممانعت ہوںگی۔
آگاہی کےلئے زیر و پیریڈلگایا جائے گا، تمام سرگرمیوں کی تصاویر روانہ کی بنیار پرارسال کی جائیں گی اگر کسی نے جعلی تصویر سینڈ کی تواس کے ساتھ ساتھ ضلوعی فوکل پرسن اس کے ذمے دار ہوں گے ۔
اس کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے گی ۔


















