Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان کا سبزی منڈی اور کریانہ سٹورز کا دورہ

Lڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی بارے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی منڈی,شاپنگ مالز اور مختلف کریانہ سٹورز کا دورہ کیا۔

انہوں نے ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں 23 رمضان بازار فعال کرکے شہریوں کو ریلیف دیں گے۔

رمضان بازاروں میں بھی شہریوں کو سستی اشیاءمیسر ہونگی۔

انہوں نے ماہ صیام میں بھی اشیائےخوردونوش کی قیمتیں مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے۔

ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاءخوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔

منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا۔شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید کرسکتے ہیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ناقابل قبول ہے اور اس کے خاتمہ بارے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

ماہ صیام میں اس کریک ڈاؤن میں شدت لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button