Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سبط علی ڈسٹرکٹ چیس چیمپئن بن گئے

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان اور ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونےو الی ضلعی شطرنج چیمپین شپ سبط علی نے جیت لی۔

سپورٹس ہاسٹل میں ہونے والی چیمپین شپ میں 18 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

جس کے نتائج کے مطابق سبط علی پہلے ، مدثر اقبال دوسرے ، گلریز نذیر تیسرے ، سبحان صغیر نے چوتھی، ڈاکٹر صدیم لودھی سے 5ویں شاہد لودھی نے چھٹی ، محمد حنیف نے ساتویں ، صفدر جنگ نے 8ویں ، شاہد ندیم نے 9ویں ، جبکہ خالد تقی نے 10 پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی صدر چیس ایسوسی ایشن مسعود بخاری نے شرکا میں انعامات تقسیم کئے ۔

پہلی 10 پوزیشنوں کو کیش پرائز دئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button