ایمرسن یونیورسٹی سپورٹس گالا: کرکٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کے ہدایات کی روشنی میں ایمرسن یونیرسٹی کے پہلے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقاریب جاری ہیں ۔
ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کی نگرانی میں چھٹے روز چار کرکٹ میچ کے مقابلے شعُبہ سائیکالوجی، شعُبہ بزنس ایڈمنسٹریٹریشن، شعبہ باٹنی ، شعبہ کیمسٹری ،شعُبہ اسلامیات ، شعُبہ ایجوکیشن، شعبہ اردو اور شعبہ پولیٹکل سائنس کے درمیان کوآرٹر فانئل کی میچ ہوئے۔
ان کرکٹ میچوں کے مقابلوں کے چیف گیسٹ شعبہ سائیکالوجی سے پروفیسر مظہرالااسلام تھے۔
کوآرٹر فائنل کا پہلا میچ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر اور سائیکالوجی کے درمیان ہوا، جو شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر نے 7 رنز سے جیت لیا ۔
کوآرٹر فائنل کا دوسرا مقابلہ شعبہ اردو اور شعبہ پولیٹکل سائنس کے درمیان ہوا جو بڑے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شعبہ اردو نے 1 رنز سے جیت لیا۔
کوآرٹر فائنل کا تیسرا میچ شعبہ باٹنی اور شعبہ کیمسٹری کے درمیان ہوا، جو شعبہ باٹنی نے باآسانی 55 رنز سے جیت لیا۔
کوآرٹر فائنل کا چوتھا مقابلہ شعُبہ اسلامیات اور شعُبہ ایجوکیشن کے درمیان ہوا ، جو شعُبہ ایجوکیشن مقررہ اوورز میں ہدف پورا کر کےمیچ جیت لیا۔
اسی طرح کل سیمی فائنل کےکرکٹ میچز شعُبہ اردو اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر کے درمیان اور دوسرا سیمی فائنل کا میچ شعبہ باٹنی اور شعبہ ایجوکیشن کے درمیان کھیلے جائیں گے،اور سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان کل فائنل کا میچ بھی کھیلا جائے گا۔
اس کے ساتھ رسہ کشی کے بھی مقابلے مکمل کیے جائیں گے۔



















