آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز کرکٹ چمپئن شپ شروع ہوگئی

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز کرکٹ چمپئن شپ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں شروع ہوگئی ہے۔
گرلز چمپیئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن ، مس افشین ، ڈاکٹر ثروت سلطانہ ، ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار ، ترس محی الدین ، ڈاکٹر فرحان میر ، ٹورنامنٹ آرگنائزر عابدہ خان موجود تھیں۔
انٹر یونیورسٹی گرلز چمپیئن شپ میں بارہ ٹیمیں شامل ہیں۔
جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راول پنڈی، لاہور یونیورسٹی لاہور ، سپریر یونیورسٹی لاہور ، ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، سرگودھا یونیورسٹی سرگودھا ، وومن یونیورسٹی ملتان ، کنیئرڈ کالج لاہور اورمیزبان ٹیم بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔
چمپیئن شپ میں تام میچز لیگ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے، اور چمپیئن شپ یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
چمپیئن شپ کے پہلے میچ میں کنیئرڈ کالج لاہور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وومن یونیورسٹی لاہور کو شکست سے دوچار کیا، اور اپنا پہلا میچ 278 رنز سے جیت لیا۔



















