Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین میپکو کے رہنماؤں کا عزم

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین میپکو کے زیراہتمام ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی زیر صدارت بختیار لیبر ہال شاہ رکن عالم ملتان میں میپکو ریجن کے زونل چیئرمینز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا پاکستان کی وحدانیت کی علامت ہے،مخالف متحارب یونین ہر ممکن کوشش سے اس اتحاد کو پارہ پارہ کر کے کمپنی وائز ریفرنڈم کی چاہت میں ملازمین کے حقوق کو پامال کر کہ کمپنیوں کی نجکاری جو کہ مزدور ملازمین کی انتھک محنت اور خون پسینے سے قائم ہے نجکاری کروانا چاہتی ہے، انشاءاللہ میپکو ہائیڈرو یونین ملازمین کے ہمراہ انکے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، میپکو ریجن کے تمام زونل چیئرمین کی جانب سے متفقہ قرارداد کے ذریعے کثرت رائے سے یونین صدر محترم عبدالطیف نظامانی، فخر مزدور مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد، میپکو کے مزدوروں کے دلوں کی دھڑکن ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس حوالے سے تمام زونل چیئرمین کی جانب سے مزدور اور لیبر کے مسائل کے حوالے سے مشترکہ ایجنڈا پیش کیا گیا، پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر بھی مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

مقررین نے کہا میپکو ہائیڈرو یونین کسی بھی طور پر کمپنی کی نجکاری اور پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی نہ ہونے دے گی ،اجلاس سے شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، عابد علیم ، رانا انور، محمود امجد، شاہد باری، احمد موہل، سہیل ستار، رانا زاہد جاوید، عاطف زیدی، فیاض بلوچ، شبیر گجر ،حاجی الطاف مہار ،مختیار بخاری، شہباز احمد بھٹی، طارق صدیقی، رانا منیر، حافظ محمد جاوید، خالد جاوید گجر، چوہدری زلفی ،رانا عباس، ذیشان پیرزادہ، سلیمان بلوچ، شاہد اقبال، شہباز علی، راؤ ماجد،عارف زکی، مسعود علوی، رانا عمران، چوہدری اظہر، مظہر عباس، رانا نواز، ذیشان سیال، شاہد رضا ،چوہدری زاہد، اکرم گوپانگ، رانا محمد امجد، میاں فاروق طارق ،اشتیاق بلوچ، شفیع سلیم، حافظ ارشاد، زبیر احمدانی، رانا حسنین، شہزاد خان، رانا ثاقب ،چوہدری مدبر حسین، محمد صدیق ،شیخ کوکب ندیم، ہدایت اللہ لنڈ، ملک ارشاد ، سمیت دیگر عہدیداران، ممبران، کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button