Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ملتان : ریجنل پولیس آفس کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں : جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے اچانک ریجنل پولیس آفس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، اور پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے، ہر آ نے جانے والے کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ یقینی بنائیں ، تاکہ کوئی سکیورٹی لیپس پیدا نہ ہو جائے ۔
انہوں نے پارکنگ سٹینڈز اور سکیورٹی بنکرز بارے بھی پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر اے ڈی آ ئ جی سعدیہ سعید ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، ڈی ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عطیہ ناہید ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔



















