Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی و پارٹی اراکین کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی و پارٹی اراکین نے ملاقات کی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں اراکینِ صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری اور رکنِ تحریکِ انصاف ملک عدنان ڈوگر شامل تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے وزیرِاعظم کو عوامی اجتماع امربالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی، اور ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب پیکیج اور نیا پاکستان صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل اور پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button