Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نان سیلری بجٹ میں کرپشن : پنجاب بھر کے سکولوں کا آڈٹ شروع

نان سیلری بجٹ میں کرپشن کے کیسز سامنے آنے پر پنجاب بھر کے سکولوں کا آڈٹ شروع ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سکولوں کا سالانہ آڈٹ شروع کردیا ہے، 2017 تا 2021 تک سکولوں کے نان سیلری بجٹ کا آڈٹ ہوگا۔

بجٹ خورو برد کرنے والے سکول سربراہان کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

سکول سربراہان کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو گزشتہ چار سال کےبجٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

سی ای او ملتان کے مطابق سکول سربراہان بجٹ کا ریکارڈ دوران وزٹ آڈیٹر جنرل کی ٹیم کو مہیا کریں گے۔

ریکارڈ میں گڑ بڑ یا مکمل فراہم نہ کرنےوالے سکول سربراہان کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button