Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وسیب کی شناخت اور صوبے کی حدود پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے: حانیہ خان

اسلام آباد جلسہ میں عمران خان نے صوبے کی بات تک نہ کی۔ جنوبی پنجاب صوبے کا بل ڈھونگ ہے، صوبہ کمیشن بنایا جائے، وسیب کی شناخت اور صوبے کی حدود پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

اسلام آباد کے جلسہ میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سرائیکی صوبے کے بل بارے کوئی بات نہیں کی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو کرسی اور اقتدار کی لگی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈی نیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین حانیہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یاد ہونا چاہئے کہ ایوان بالا سینیٹ سے سرائیکی صوبے کا بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہو چکا ہے، اگر حکومت چاہتی تو پہلے دن سے اسی بل کو قومی اسمبلی میں بھجوا کر منظور کرا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی جنگ زوروں پر ہے ، اسلام آباد میں ایک دوسرے کے خلاف جتھے جمع کئے جا رہے ہیں تو ایسے حالات میں اسپیکر کو جمع کرایا گیا صوبے کا بل وسیب کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے جس طرح لڑائی جھگڑے کا ماحول بنایا ہوا ہے اس طرح صوبے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

صوبہ آئینی معاملہ ہے اور اس کی منظوری اسمبلیوں نے دینی ہے، یہ کام افہام و تفہیم سے ہوگا ، اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کیلئے صوبہ کمیشن کا قیام ضروری ہے، صوبہ کمیشن نے ورک کرنا ہوتا ہے، وہ پارلیمانی نمائندوں، حکومتی ارکان، معاشی معاہرین اور سٹیک ہولڈرز سے انٹرویو اور مشاورت کرتا ہے اور صوبہ کمیشن نے طے کرنا ہوتا ہے کہ صوبے کی حدود کیا ہونی چاہئیں اور اس کا نام کیا ہو۔

حانیہ خان نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا اختیار ہی نہیں کہ وہ صوبے کی حدود اور اس کا نام طے کرے۔

ہم وسیب کی شناخت اور صوبے کی حدود پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ جس طرح دوسرے صوبے اپنی تہذیب و ثقافت کے نام پر موجود ہیں، اسی سرائیکی صوبہ بھی اس کی تہذیبی و ثقافتی شناخت کے مطابق ہونا چاہئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button