Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

آر پی او کا تھانہ بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ کا اچانک دورہ افسران کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے تھانہ حرم گیٹ اور بوہڑ گیٹ کا اچانک دورہ کیا ، افسران کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا۔

ڈویژنل ایس پی کو لیٹر آف ڈسپلیئر جاری، ڈی ایس پی کی جواب طلبی، اور ایس ایچ او حرم گیٹ اور بوہڑ گیٹ کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے تھانوں کا ریکارڈ او ر فرنٹ ڈیسک،مال خانہ اور حوالات کا ملاحظہ کیا ، اور حوالات میں بند ملزمان سے ان کے جرائم بارے استفسار کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تھانے آنے والے سائلین سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے، اور ان کی ہر ممکن طریقے سے دادرسی کی جائے۔

ضابطہ اور قانون کے مطابق ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے، اور عوام الناس کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن بنائی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنا کر عوام الناس کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

پولیس افسران جدید طریقہ تفتیش اپنا کر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے کوشاں رہیں ۔

انہوں نے تفتیشی افسران کی بیٹ بکس کو بھی ملاحظہ کیا، اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو ہرصورت قائم رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button