Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

امام الحق کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 88 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام الحق کی 103 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کپتان بابر اعظم 57 رنز کے ساتھ نمایاں ہے۔

سعود شکیل 3، محمد رضوان 10 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے۔
خوشدل شاہ 19 اور حسن علی 2 رنز بناسکے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹریوس ہیڈ اور مچل سوئمپسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نیتھن ایلس اور شان ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے، اور پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بین میکڈرموٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس اسٹونس 26 رنز بناسکے۔
شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر کینگروز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کے دو کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، میچ کے آغاز سے قبل زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو ڈیبیو کیپ دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button