سابق صدر آصف زرداری نواز شریف سے ناخوش

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا۔
مسلم لیگ ق کا حکومت کا ساتھ دینے کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو پیغام بھجوایا۔
نواز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سابق صدر کا کہناتھا کہ ن لیگ نے وقت پرفیصلہ نہیں کیا، جس سے معاملہ خراب ہوا ، وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھی ہوتی۔
سابق صدر نے کہا ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر ن لیگ معاملے کو ٹالتی رہی، اب واضح کریں آپکی پارٹی عدم اعتماد پر سنجیدہ ہے بھی یا نہیں۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی ، جس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےاپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیوایم کو بڑی پیشکش کردی، ایم کیوایم کو سندھ کابینہ میں مناسب حصہ دینے کی بھی پیشکش کی گئی۔




















